بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

کراچی تا چترال، موسم سرما جوبن پر آگیا ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، غذر میں منفی دس کی سردی سے آبشار، جھیل اور پانی کی لائنیں جم گئیں۔ غذر کی مشہور خلتی جھیل بھی جم گئی، جسے دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا ،لیہہ میں سب سے زیادہ سردی منفی تیرہ کی پڑی، اسکردو میں منفی گیارہ، گوپس میں درجہ حرارت منفی نو ریکارڈ کیا۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے وادی کاغان کا حسن نکھر آیا، سیاح برف کا نظارہ کرنے شوگران پہنچ گئے ، سوات کے بالائی مقامات مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے، بلوچستان میں بھی سرما انتہا پر ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ، قلات میں منفی چھ تک پہنچا تو تالاب اورسڑکوں پرجمع پانی جم گیا کراچی کا موسم بھی مزید سرد ہوگیا ہے، جہاں رات کو درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور صبح سویرے درجہ حرارت گیارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ، شہر کا موجودہ درجہ 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

3
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us