رات کو فون کے استعمال اور موٹاپے میں تعلق سامنے آگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فون زیادہ استعمال کرنے کے بے شمار نقصانات سائنسی تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں اور اب رات کو فون استعمال کرنے والوں کو سائنسدانوں نے موٹاپے کے حوالے سے متنبہ کر دیا ہے۔ نیوز ویک کے مطابق برسٹل میڈیکل سکول،یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ رات کو فون استعمال کرنے والوں کو موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ 

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ بیکی کونوے کیمپ بیل کا کہنا تھا کہ ”ہمارے دماغ میں ایک ماسٹر کلاک ہوتا ہے جو ہماری نیند اور بیداری کے مراحل، مزاج، جسمانی درجہ حرارت، بھوک اور دیگر تمام جسمانی افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب رات کے وقت فون استعمال کیا جائے تو ہمارے جسم کا یہ ماسٹر کلاک متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں تمام جسمانی افعال میں بگاڑ آتا ہے۔ “

بیکی کونوے نے بتایا کہ ”بھوک اور مختلف ہارمونز کے لیول متاثر ہونے سے انسان موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس سے انسان میں ذہنی تناﺅ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ “ انہوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں لوگوں کو ہدایت کی کہ سونے سے کم از کم دو گھنٹے قبل کسی بھی طرح کی سکرین کا استعمال ترک کر دیں۔ 

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رات کو فون کے استعمال اور موٹاپے میں تعلق سامنے آگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us