شدید دھند اور موسم کی خرابی، 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ، 3 منسوخ

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہے، 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی ہیں جبکہ خراب موسم کیوجہ سے 3 پروازیں منسوخ اور 41 کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے پرواز پی اے 401 منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور602 بھی منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت سٹی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 لاہور اتار دی گئی، دھند کے باعث جدہ فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 بھی لاہور اُتار لی گئی، جدہ سے لاہور کی 2 پروازیں ایس وی 738 اور ایف ایل 587 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی جبکہ دبئی سے لاہور کی پرواز ای آر 724 کو بھی اسلام آباد میں اُتار لیا گیا۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹ کا شیڈول معلوم کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شدید دھند اور موسم کی خرابی، 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ، 3 منسوخ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us