مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش وخروش سے منائے گی

کراچی میں گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔ کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز منگل کی شب سے شہر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ دعائیہ تقریبات سینٹ پیٹرک، ہولی ٹینٹی سمیت شہر کے تمام گرجا گھروں میں جاری ہیں۔ ان دعائیہ تقریبات میں مسیحی پیشواؤں نے حضرت عیسی کی تعلیمات بیان کیں۔ اس موقع پر خصوصی گیت گائے گئے۔ملک میں امن و سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ان دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری، اسٹار اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا ہے۔ کرسمس کی مختلف تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے گئے اور سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے مرد، خواتین، نوجوانوں، بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں، کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ کرسمس کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کیے گئے ہیں۔ کرسمس کے حوالے مسیحی برادری کی آبادیوں میں بہت رونق دیکھنے میں آرہی ہے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش وخروش سے منائے گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us