اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک بھر میں اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق شہری نماز کی ادائیگی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعاؤں میں مصروف ہیں۔شہرِ قائد کراچی میں بھی مختلف علاقوں نماز عید کی ادا کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی نماز کی ادائیگی کے لیے پولو گراؤنڈ پہنچے،پولوگراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی الرٹ رہی۔
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے نمازِ عید مسجد ابراہیم نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ادا کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پولو گراونڈ میں عید کی نماز ادا کی۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب و دیگر نے بھی نمازِ عید پولوگراؤنڈ میں ادا کی۔
ملک بھر میں اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق شہری نماز کی ادائیگی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعاؤں میں مصروف ہیں۔شہرِ قائد کراچی میں بھی مختلف علاقوں نماز عید کی ادا کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی نماز کی ادائیگی کے لیے پولو گراؤنڈ پہنچے،پولوگراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی الرٹ رہی۔