پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

پاکستان نے سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دے دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔ بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب، بابر اعظم، رضوان اور سلمان علی آغاز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پروٹیز کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑھایا۔ صائم ایوب نے 16 اوور میں 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے وہ مپ ہاکا کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اس کے بعد 209 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام، پھر 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 101، محمد رضوان 53 اور بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقا کے ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
1
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us