پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کپتانی ذمہ داری ہے اور بیٹنگ اور کپتانی کو الگ الگ رکھتا ہوں۔ زلمی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان روں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے گا۔
پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ویراٹ کوہلی اور دوسے جتنے بڑے کرکٹرز ہیں ان سے کھیل پر بات کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا، اس دن سو نہیں سکا۔ انشاللہ رواں سال کا ورلڈ کپ جیتیں گے۔ بچپن کے بارے میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرانا وقت نہیں بھولا، جب موقع ملے پرانے گھر، پرانے گراؤنڈز جاتا ہوں۔
میزبان کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین اور رضوان دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے کیونکہ دونوں کی اہمیت ایک جیسی ہے۔ ایک سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔