اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال كی لہسن کے کاشتکاروں کو بیماری کی صورت میں وقت پر سپرے کرنے کی ہدایت
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے لہسن کے کاشتکاروں کو بیماری کی صورت میں وقت پر سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلائو کی بیماری کا ان دنوں میں خدشہ ہوتا ہے، یہ بیماری فصل پر عمر کے دورانیہ کے ہر حصہ حملہ آور ہوسکتی ہے۔ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اور تنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور بیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتا ہے۔انہوں نے كہا كہ لہسن ایك بڑی اہم اور منافع بخش فصل ہے۔ انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی صورت میں ایزوکسی سٹروبن ،ڈائی فینا کونازول 250 ملی لیٹر فی ایکڑ اورفوسٹائل ایلومینیم 200 گرام فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے محکمہ زراعت کی ویب سائٹ یا فیلڈ میں نمائندوں سے رابطہ کریں تاکہ کسی نقصان سے بچا جاسکے اور بیماری کا فورا تدارک کیا جاسکے۔