جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سے لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، ان لوگوں نے کہا کہ آگ لگا دو، توڑ پھوڑ کر دو، یہ باتیں ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان تو آپ کا ہے، اسلام آباد میں پولیس والوں کو کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا، کوئی قوم اپنے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ایسا کر سکتی ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپس دیتے ہوئے کبھی نہیں پوچھا کہ آپ کون سی پارٹی سے ہیں، آپ کسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں، آپ میری ذمے داری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین کا شکریہ جنہوں نے مشکلات میں ڈالا، اگر میں ان مشکلات سے نہ گزرتی تو آج یہاں کھڑی نہ ہوتی۔ مریم نواز نے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی شپ منٹ آ گئی ہے، جن بچوں کی 65 فیصد سے زیادہ نمبرز ہیں ان سب کو لیپ ٹاپ ملیں گے، اگلی بار آؤں گی تو لیپ ٹاپ لے کر آؤں گی۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس چل رہا ہے اس کا فیصلہ آنے والا ہے، سوال یہ نہیں کہ یونیورسٹی کیوں بنائی، سوال یہ ہے کہ کیسے بنائی، سوال کا جواب دو اور گھر چلے جاؤ۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا، مریم نواز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us