حکومت کے پاس اختیار ہے تو عمران خان سے ملاقات کروائی جائے ، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے،اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق ہمارے 3 مطالبات ہیںجن میں 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ ایک طرف حکومت اختیار رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے دوسری طرف ہمارے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ۔ حکومت کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا ۔ حکومت کے ساتھ دوسری نشست میں یہ طے ہوا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے تمام اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کروائی جائیگی ۔ہم نے ملاقات کیلئے جیل انتظامیہ کو درخواست بھی دی لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیاگیا ہے۔ دریں اثناءاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عمر ایوب، رزتاج گل،شیر افضل مروت،علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میںتوسیع کردی۔ڈی چوک پراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ضمانتوں میں 7فروری تک توسیع کی۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں۔ رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے پولیس اسٹیشن نہیں۔ آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیتا ہوں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا،سیکریٹریٹ،مار گلہ،کراچی کمپنی اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت کے پاس اختیار ہے تو عمران خان سے ملاقات کروائی جائے ، عمر ایوب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us