سیالکوٹ،دودھ و گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،ڈاکٹر محمد تنویر

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ مویشی پال حضرات کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تا کہ وہ گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے وہیں دودھیل جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے جبکہ اس عمل سے جانوروں کی بہتر افزائش نسل بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اس سلسلہ میں مزید معلومات فری ہیلپ لائن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سیالکوٹ،دودھ و گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،ڈاکٹر محمد تنویر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us