سیالکوٹ ، آئس کریم بنانے والے کارخانے میں سلنڈر دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق

دھماکہ اس وقت ہواجب کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 52سالہ باپ شبیر52 سالہ،35سالہ بیٹا شعیب بھتیجا سلیم کے نام سے ہوئی ہے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سلنڈر دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، دھماکہ اس وقت ہواجب کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاراور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ میں آئس کریم بنانے والے کارخانے میں پیش آیا۔ جہاں کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھتیجا زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 52سالہ باپ شبیر52 سالہ،35سالہ بیٹا شعیب جبکہ بھتیجا سلیم زخمی ہوا ہے ۔دوسری جانب چک سرکاری میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ رہائشی عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی بہن ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والی بچی کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھاجس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔حکام کا کہنا تھا کہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے تھا۔ حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا تھا۔دوسری جانب بہاولپور میں قومی شاہراہ پر اعظم چوک کے قریب مسافر مزدا وین الٹ گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، زخمی مسافروں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔قبل ازیں بھی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ سوار 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ افسوسناک حادثہ فیصل آباد روڈ پر پیش آیا تھاجہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل رکشہ کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ میں سوار دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں تھیں۔ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیو کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیاتھا۔ جاں بحق خواتین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سیالکوٹ ، آئس کریم بنانے والے کارخانے میں سلنڈر دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us