سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین سے تورنوال و کٹہرا کے عوام نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ کیا
سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین سے تورنوال و کٹہرا کے عوام نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے تورنوال و کٹہرا میں پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین نے عوام کو خدمات فراہم کیں،اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی میں ہم مصروف عمل ہیں۔اہل علاقہ نے پولیس حکام کی جانب سے کئے گئے ا س قدم کو سراہا ہے۔