صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی طرف سے ریجن کی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر پوری مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ صدر ڈی سی اے نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے 2 چمکتے ستارے شاہ زیب بھٹی جنہوں نے تقریباً 14 سال کی محنت کے بعد فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں 5 کھلاڑی آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے دوسرا ازان اویس جو مسلسل کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوے اور پاکستان ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔ دونوں پلیرز کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کہا کہ ان شا اللہ سیالکوٹ سے پلیرز کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی مہیا کرتا رہےگا۔