محسن نقوی کا فردوس عاشق اعوان کیساتھ اولڈ ہوم سیالکوٹ کا دورہ، نیا سال کا کیک کاٹا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینئر رہنما آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا، دونوں نے اولڈ ہوم میں ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پرخراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے، محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان، ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محسن نقوی کا فردوس عاشق اعوان کیساتھ اولڈ ہوم سیالکوٹ کا دورہ، نیا سال کا کیک کاٹا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us