محکمہ زراعت سمبڑیال كی کسانوں کو گندم کی فصل کو وقت پر پانی لگانے کی ہدایت
محکمہ زراعت سمبڑیال نے کسانوں کو گندم کی فصل کو وقت پر پانی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو فیلڈ انویسٹی گیٹرنے گندم کے حوالے سے کسانوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے گندم کے تین اہم نازک ترین مراحل ہوتے ہیں ، ان مراحل میں پانی کی کمی کی وجہ سے فصل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا پہلا مرحلہ شگوفے نکلنے کے وقت ہوتا ہے جو بوائی کے تقریبا 20 سے 25 دن بعد ہوتا ہے، دوسرا مرحلہ گوبھ کے وقت کا ہوتا ہے جو کہ بوائی کے 80 سے 90 دن بعد اور تیسرا مرحلہ دانہ بننے کی ابتداء یعنی دودھیا حالت میں بوائی کے 125 سے 130 دن بعد کا ہوتا ہے۔انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ پانی کا مرحلہ بارش کی صورت میں موخر کیا جاسکتا ہے اور خشک موسم کی صورت میں پانی لگانا نہایت ضروری ہے جس سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔