اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کرکیا گیا اور 48 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 43.3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ سمبڑیال کے قریب دو کاروائیوں میں 6 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 33.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ اسلام آباد جی نائن میں گاڑی میں چھپائی گئی 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔کچلاک کوئٹہ میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس جبکہ مندرہ روڈ چکوال کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

featured
Share

Share This Post

or copy the link

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Login

Sialkot News Paper Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us