پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے قائم دار علی بن ابی طالب میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔
دورے کے دوران پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے کمپلیکس میں نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔
ڈاکٹر عیسی پاکستان میں سیرت النبی میوزیم کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نوجوان حفاظ کے قرت کے مقابلے میں بھی شرکت کریں گے اور انہیں اعزازات سے نوازیں گے۔